حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے، شہزاد اکبر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehzad akbar
رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے، عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پاکستان میں قانون سازی ہوتی ہے لیکن عمل نہیں ہوتا، نئی قانون سازی سے زیادہ پہلے سے موجود قوانین پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے، ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے، کہا جاتا ہے کہ سرکاری اداروں کے افسران کی تنخواہیں پبلک ہونی چاہئیں، کوئی ملک ایسا نہیں جو سرکاری افسران کی تنخواہیں ظاہر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام: پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم

انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو سرکاری افسران کی تنخواہوں کی تفصیلات عام کرے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ آج کے دور کی حکومت کا رویہ حاکمانہ نہیں ہو سکتا، معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی فیصلوں پر رد عمل فوری آ جاتا ہے ، آج تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی طاقت کا اندازہ ہے۔کوئی چاہے بھی تو عوام سے حقائق چھپا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے عام شہری کو وزیر اعظم آفس تک رسائی حاصل ہے،کوئی افسر شہریوں کے مسائل حل نہیں کرتا تو یہ اس کیلئے پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کی کارکردگی رپورٹ خراب ہوتی ہے، کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو پبلک کیا جاتا ہے۔

Related Posts