ویڈیو: جاسوسی، ایکشن اور قتل و غارت سے بھرپور سیریز سیٹاڈل ہنی بنی کا ٹریلر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیٹاڈل ہنی بنی
(فوٹو: ایمازون پرائم)

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو نے یوٹیوب پر جاسوسی، ایکشن اور قتل و غارت سے بھرپور سیریز سیٹاڈل ہنی بنی کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

ایمازون پرائم ویڈیو پر اس سیریز کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا، اس کی کہانی کے متعلق کہا گیا ہے کہ ایک اسٹنٹ مین جس کا نام بنی ہے اور جس کا کردار بالی ووڈ اداکار ورون دھون ادا کررہے ہیں، ایک جدوجہد کرتی ہوئی اداکارہ ہنی کو اضافی کام کیلئے بھرتی کرلیتا ہے۔

(فوٹو: ایمازون پرائم)

یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے سیٹاڈل ہنی بنی کے ٹریلر میں دونوں کو ایک تیزرفتار دنیا میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے جہاں ایکشن، جاسوسی اور دھوکہ دہی راج کرتی ہے۔ کئی سال بعد ان کا  خطرناک ماضی ان کا پیچھا کرنے لگتا ہے۔

(فوٹو: ایمازون پرائم)

اس وقت تک دونوں الگ ہوچکے ہوتے ہیں لیکن خطرناک ماضی کے سایوں سے بچانے کیلئے کمسن بیٹی نادیہ کی حفاظت دونوں کیلئے ایک مشترکہ فرض بن جاتا ہے۔ اس کیلئے ہنی اور بنی دوبارہ متحد ہوکر لڑتے ہیں۔

(فوٹو: ایمازون پرائم)

سیٹاڈل ہنی بنی میں اداکار ورون دھون اور سمانتھا کے علاوہ کے کے مینن، سمرن، ثاقب سلیم، سکندر کھیر، سوہم مجمودار اور کشوی مجمودار کے علاوہ دیگر فنکار بھی مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

(فوٹو: ایمازون پرائم)

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ فلم کے ٹریلر میں جو کہانی دکھائی اور سمجھائی جارہی ہے، درحقیقت اس سے بہت گہری، انوکھی اور الگ ہے جس کے دیگر ٹریلرز بھی ماضی میں ریلیز ہوچکے ہیں جو کہانی کے دیگر پہلو اجاگر کرتے ہیں۔

ایک جانب اداکار ورون دھون ہیں جسے بالی ووڈ کا ابھرتا ہوا ستارہ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ فنکار اداکاری اور رقص کے علاوہ ایکشن پر بھی یکساں مہارت رکھتا ہے جسے سیٹاڈل ہنی بنی میں دیکھا اور پرکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ سمانتھا کا شمار بھی بالی ووڈ ہیروئنز میں کیا جانے لگا ہے، حالانکہ یہ نام ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے پہلے منسلک ہوا اور اب یہ فنکارہ ہندی فلموں میں بھی نظر آنے لگی ہیں جن کی فہرست آن لائن ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

 

 

Related Posts