ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مرکزی کردار مینو اور فاضی کی شادی پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے انبار لگا دئیے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرامے کے نئے موڑ کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند ایک تنقیدی پہلوؤں کے علاوہ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے اداکارعوام کو بہترین تفریح کا سامان مہیا کر رہے ہیں۔ تازہ ترین قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرامہ نئے مرحلے میں داخل ہوگیا۔
ڈرامے کے مرکزی کردار فاضی اور مینو شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے منگیتر دھوکے باز تھے جس سے فاضی کا دل بکھر گیا اور مینو کو پڑھائی دوبارہ گلے پڑ گئی۔ ڈرامے کے مرکزی کردار پریشان ہوگئے۔
دوسری جانب ڈرامے کے مداحوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ دونوں پسندیدہ کردار ایک ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔ تخلیقی ذہن رکھنے والے مداحوں نے فاضی اور مینو کی شادی پر کھل کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میمز تخلیق کیں۔
خود مینو کا کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے عثمان خالد بٹ کی ایک پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے فوارے تو یہاں اٹھ رہے ہیں۔ شرم نہ آئی مجھ معصوم سے دھوکے سے شادی کرکے، کیا منہ دکھاؤں گی سہیلیوں کو؟ فاضی اور مینو کے نکاح کے بعد مداح آئندہ قسطوں کیلئے پر جوش ہوگئے۔
https://twitter.com/diyarocks20/status/1386760293741731844
https://twitter.com/stansahad/status/1386764073698828295
https://twitter.com/NilChatt23/status/1386969180738441217
the collective silence when they suggested for meenu and fazi to get married lmao
— ✧ (@jungguwa) April 26, 2021
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس نے گھوسٹ لیب کا ٹریلر جاری کردیا، آئندہ ماہ ریلیز کا اعلان