کرسمس امن،محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے،اورنگزیب خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Christmas is a day of peace and love: Aurangzeb Khan

اسلام آباد :مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ کرسمس امن،محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے اور ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔

سی ڈی اے مزدور یونین سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کمیٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب سینی ٹیشن آفس سیکٹر G-6میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،حاجی صابر،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،طارق شریف،پاکستان تحریک انصاف منیارٹی ونگ ضلع اسلام آباد کے صدر خالد نصیر صوبہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم سرافین،کوآرڈینیٹر تنویر بھٹی،چیئرمین منارٹی فورم چوہدری اشرف فرزندسمیت سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،راجہ محمد رفیق و دیگر نے کہا کہ کرسمس امن،محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے اور ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔

اس موقع پر انھوں نے کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عقائد اور معاملات پر مذہب کے دو اہم حصے ہوتے ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے باہمی معاملات پر پوری توجہ دینا ہو گی،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملازمین کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے جیسا کہ ہم نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے۔

ہم نے مسلم اور مسیحی ملازمین کو یکساں مراعات دلوائیں ہیں،تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس اور ایسٹر کے موقع پر عید الاؤنس،بدبو الاؤنس،ملازمین کی سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیاں،مسیحی ملازمین کے بچوں کی بھرتی سمیت ان ملازمین کو ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی بھیجوانے کا بندوبست کروایا۔

سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ان کے سائیٹ آفس کا قیام بھی ہماری یونین کا طرزہ امتیاز ہے،انھوں نے کہا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ ہمارا گھر اور مسیحی برادری ہمارا مان ہے انشاء اللہ آئندہ ریفرنڈم میں سینی ٹیشن ملازمین کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم جیتنے کے بعد سی ڈی اے ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرائے گی۔

مزید پڑھیں: کرسمس سیزن کا آغاز، سانتاکلاز پاکستان پہنچ گیا، تحائف تقسیم

تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین کی صحت یابی کے لئے پاسٹر سلامت نے خصوصی دعا کروائی، تقریب کے آخر میں کرسمس اور نئے سال کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Posts