فیصل آباد میں مسیحی لڑکی اغواء، اجتماعی جنسی زیادتی، زبردستی قبول اسلام کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Christian girl gang-raped in Faisalabad

فیصل آباد: ملک میں اقلیتی لڑکیوں کے اغواء اور زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، فیصل آباد میں ایک اور مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے کئی روز تک جنسی زیادتی کے بعد زبردستی قبول اسلام کا انکشاف سامنے آگیا۔

فیصل آباد چک نمبر 248 ر۔ب آباد کی رہائشی مسیحی لڑکی شیزہ دختر مقصود نے سی پی او فیصل آباد کے نام درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانچ مسلح افراد نے اسے گھر سے اغواء کیا اور دوماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق مورخہ 28 ستمبر 2020 کو رات دس بجے کے قریب ملزمان طلحہ حیدر، بلاول پسران جعفر، سلمان ، نومی اور نامعلوم شخص نے ملکر اسے گھر سے اغواء کیا اور سنسنان جگہ پر بنے کمرے میں لیجاکر 3 دن تک جنسی زیادتی کرتے رہے۔

شیزہ مقصود کا کہنا ہے کہ ملزمان 3 روز جنسی زیادتی کے بعد مجھے ایک ایک مدرسے میں لے گئے جہاں اسلحہ کے زور اورتشدد کے ذریعے مجھ سے وکیل اور مولوی کے سامنے کاغذوں پر زبردستی دستخط کروائے گئے۔

مزید پڑھیں:واہ کینٹ میں 15 سالہ مسیحی لڑکی سے 9 افراد کی اجتماعی زیادتی، لواحقین کو دھمکیاں

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھ روبینہ اور حلیمہ نامی خواتین بھی تھیں ، انہوں نے بتایا کہ دونوں خواتین نے مجھے تھپڑوں سے مارنا شروع کردیا اور ہاتھ پکڑ کر زبردستی میرے انگوٹھے لگوائے گئے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے دو ماہ حبس بے جا میں رکھا، جنسی زیادتی کی اور زبردستی اسلام قبول کروایا اس لئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Christian girl gang-raped in Faisalabad

Related Posts