پیر محل: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16 سالہ مسیحی لڑکی گھر سے اغواء، بااثر ملزمان گھر میں گھس کر لڑکی کو اٹھاکر لے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان پکڑے نا جاسکے۔
مغویہ مقدس کے والد تھانہ پیر محل کے رہائشی ندیم مسیح کا کہنا ہے کہ 9 اگست 2021ء کو صبح 11 بجے میری بیٹی مقدس ندیم کو محمد ملک عظیم اپنے 4سے 5 نامعلوم ساتھیوں سمیت گھر سے اغواء کرکے لے گیا ہے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت میں میری بیٹی 16 سالہ مقدس اور 12 سالہ مہوش گھر میں موجود تھیں جبکہ محمد ملک عظیم اور اس کے ساتھیوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور مقدس کو اغواء کرتے وقت میری چھوٹی بیٹی مہوش ندیم کو زدوکوب بھی کیا۔
مزید پڑھیں:لاہور میں جشن آزادی کے روز65 سالہ پادری کی 7 سالہ بچی سے زیادتی