کرس مارٹن اور ڈاکوٹا جانسن کولڈ پلے کنسرٹ کیلئے ممبئی پہنچ گئے، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chris Martin and Dakota Johnson arrive in Mumbai for Coldplay concert

برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن جمعرات کی شام بھارت کے دورے کے سلسلے میں ممبئی پہنچے، ان کے ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں ان کے ساتھ ان کی ساتھی ڈاکوٹا جانسن بھی تھیں۔

ڈاکوٹا جانسن فوراً اپنی گاڑی میں سوار ہوئیں، مارٹن نے میڈیا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہوا میں بوسے دیے۔ کچھ ہفتے قبل دعا لیپا بھی ایک کنسرٹ کے لیے ممبئی آئیں تھیں اور ان کے ساتھ ان کے اداکار بوائے فرینڈ کیلم ٹرنر بھی تھے۔

 

ممبئی پہنچنے کے فوراً بعد کرس مارٹن نے میری ڈرائیو پر تصاویر کے لیے پوز دیے۔ گلوکار نے سرمئی ٹی شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، “ہم یہاں بھارت میں ہونے پر بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔”

کولڈ پلے کا بھارت کا دورہ 18 جنوری کو ممبئی میں شروع ہوگا۔ بینڈ 18، 19 اور 21 جنوری کو ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں پرفارم کرے گا۔

پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لیک

اس کے بعد وہ 25 اور 26 جنوری کو احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے جائیں گے۔ 26 جنوری کا کنسرٹ ڈزنیپلس ہاٹ اسٹار پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Related Posts