پی ایس ایل 6 کو ادھورا چھوڑ کر ویسٹ انڈیزجانے پرافسوس ہے، پھر واپس آؤں گا۔کرس گیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

I’m going to Pakistan, who coming with me: Chris Gayle

کراچی: ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے کہا ہے کہ مجھے پی ایس ایل 6 چھوڑ کر وطن واپس جانے پر افسوس ہے لیکن لاہور میں پی ایس ایل دوبارہ جوائن کرنے کیلئے پھر واپس آؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل کو ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ قومی فرض نبھانے کیلئے وطن واپس جانا پڑ گیا، حالیہ میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا انٹرویو کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے کہا کہ مجھے فی الحال اپنی قومی ٹیم میں فرائض سرانجام دینے ہیں، تاہم پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا بہت سا کھیل ابھی باقی ہے۔

لاہور کے مرحلے میں اپنے مداحوں کو پاکستان واپسی کی خوشخبری سناتے ہوئے کرس گیل نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ پی ایس ایل کے کسی بھی میچ میں غیر حاضری نہ ہو اور میں پوری پی ایس ایل لیگ کھیل کر شائقین سے داد وصول کروں اور لیگ میں نام درج کرانے کی بھی یہی وجہ تھی۔ میں 15 سال بعد پاکستان آیا اور میرا ارادہ تھا کہ اپنی کارکردگی سے لیگ میں چھا جاؤں۔

ویسٹ انڈیز کے 41 سالہ معروف بیٹسمین کرس گیل نے کہا کہ عوام کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کا پورا ارادہ تھا، اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہار گئی، اس کا افسوس ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایسے اسٹارٹ کی توقع نہیں تھی، پھر بھی یہ پی ایس ایل کی ابتدا ہے۔ آگے بہت سے میچز کھیلے جائیں گے۔ توقع ہے کہ گلیڈی ایٹرز 2 میچز کی شکست بھول کر آگے بڑھیں گے۔

کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بقیہ میچز مثبت انداز میں کھیلے گی اور پی ایس ایل میں کم بیک کرے گی۔ امید ہے کہ آگے جا کر فل ہاؤس کراؤڈ بھی میسر آئے گا۔ عموماً کراؤڈ میں ہر شخص کی طرف سے ایک ہی کھلاڑی کا نام لیے جانے پر حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اچھا محسوس ہوتا ہے۔ اس سے میچ کا ماحول خوشگوار ہوجاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6، قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts