ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اب تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف اپنے میچ کے بعد کرس گیل نے کہا کہ میں گراؤنڈ میں تفریح کے دوران اسٹینڈز میں فینز کے ساتھ محظوظ ہوتا رہا، محسوس ایسا ہورہا تھا کہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے لیکن میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ، پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے آج ہوگا
ورلڈ کپ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کرس گیل نے کہا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ تو کھیلنا چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کی اجازت دی جائے گی، تاحال ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، خواہش ہے کہ اپنا آخری میچ اپنے ہوم گراؤنڈ (جمیکا) میں کھیلوں۔ اگر جمیکا میں بھی میچ نہ کھیل سکا تو ایک اور کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں جمیکا میں میچ نہ کھیل سکا تو ساتھی کرکٹر ڈی جے براوو کے ساتھ شامل ہوکر سب کا شکریہ ادا کروں گا، تاہم فی الحال ایسی کوئی بات نہیں۔واضح رہے کہ کرس گیل نے اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔
میچ کے دوران کرس گیل کی جانب سے اسٹیڈیم میں ریٹائرمنٹ کے اشارے دیکھنے میں آئے، سوشل میڈیا پر کرس گیل کی ریٹائرمنٹ کی خبریں پھیل گئیں۔ آج سے 3 روز قبل ڈیوائن براوو بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔