چترال: مسافر وین کھائی میں گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیرسے لوئر چترال جانے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن گاڑی چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 3خواتین اور 3بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 15افراد لقمہ اجل بن گئے
ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت گاڑی میں 25افراد سفر کررہے تھے، مرنے والوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔