گیارہ سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا پہلا دورۂ پاکستان، لی کیانگ اسلام آباد کب پہنچیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: چین کے وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے، گیارہ سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد یہ پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔ چینی وزیراعظم 2 حصوں پر مشتمل دورہ کریں گے۔

چینی وزیراعظم لی کیانگ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے اور آئندہ ماہ 14اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کے دوران پاک چین تعلقات سمیت دو طرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔ چینی وزیراعظم پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم لی کیانگ کے دورے کا دوسرا حصہ 15اکتوبر سے شروع ہوگا جو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) پر مشتمل ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان 15سے16اکتوبر تک ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی وزیراعظم لی کیانگ اپنے دورے کے دوسرے حصے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم لی کیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور چین کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

 

Related Posts