اسلام آباد:چین میں مسافر طیارے کے حادثے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ غم کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Deeply saddened by the tragic loss of lives in the passenger plane crash in China. We share the grief of our Chinese brothers and sisters and convey our deepest condolences and sympathies with the bereaved families.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 21, 2022
وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ چینی ائیر لائن کا بوئنگ 737 طیارہ جنوبی چین میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 132 افراد سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔
چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندرونی پرواز چین کے صوبے یننان سے گوانگڈونگ جا رہی تھی، طیارے کا ملبہ جنوبی چین کے پہاڑوں میں مل گیا ہے اور کسی کے بچ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں:کینیڈاکی مسجد پر حملہ، متعدد افرادزخمی، جسٹن ٹروڈوکی مذمت