چینی آن لائن کمپنیوں نے اپنے ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: معروف چینی کمپنیوں بیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ریٹیلر چینی کمپنی علی بابا اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی بیدو کے آن لائن نقشوں پر اب اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی ‘تسلیم شدہ’ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں لین بیدو کے آن لائن نقشے میں ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

امریکی سینیٹ، وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران غزہ کے حق میں احتجاج پر 12افراد گرفتار

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام بھی آن لائن نقشوں پر موجود ہے لیکن اسرائیل کا نام موجود نہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چینی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شہید افراد میں 3542 بچے اور 2187 خواتین بھی شامل ہیں، اسی طرح اب تک 21 ہزار 543 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Posts