پاکستان اور چین سی پیک میں دیگر ممالک کی شرکت پر رضامند ہیں۔چین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور چین سی پیک میں دیگر ممالک کی شرکت پر رضامند ہیں۔چین
پاکستان اور چین سی پیک میں دیگر ممالک کی شرکت پر رضامند ہیں۔چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین سی پیک میں دیگر ممالک کی شرکت پر اتفاق اور رضامندی پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو محفوظ، ہموار اور اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ایمازون پر تیسرا بڑا فروخت کنندہ  بن گیا

چینی دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے لیجیان ژاؤ نے کہا کہ ہم چین اور پاکستان کے مابین طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ اتفاقِ رائے پر دونوں ممالک تیسرے فریق پر مشتمل تعاون پر مبنی اسکیموں کو فروغ دیں گے۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو خطے کی تعمیر و ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔ 

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے نے سی پیک میں دلچسپی رکھنے والے دیگر ممالک کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔

Related Posts