کابل: افغانستان کی سرکاری ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو کابل میں طالبان حکمرانوں سے ملاقات کے لیے رک گئے۔
افغانستان کی سرکاری باختر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد ریان نے چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے دارالحکومت میں آمد کی تصدیق کی۔
China’s Foreign Minister Wang Yi arrived in #Kabul and met with Mawlavi Amir Khan #Muttaqi IEA Acting Minister of Foreign Affairs in Kabul. pic.twitter.com/DKyKg2VRDx
— Bakhtar News Agency (@BakhtarNA) March 24, 2022
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے پرچینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کے اسکول جانے سے روکنے کے حکم پر معصوم بچی کی روتے ہوئے دلخراش ویڈیو وائرل