چینی تاجروں کو پاکستان میں چمڑے کے جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان چمڑے کے خام مال، مصنوعی چمڑے کے سامان، مشینری اور دیگر متعلقہ مصنوعات سے مالا مال ہے اور امید ظاہر کی کہ چینی کاروباری افراد ترقی کی صلاحیت کو دیکھ کر ملک میں چمڑے کے جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ باتیں انہوں نے ونزو کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (WCPIT) کے زیر اہتمام چمڑے کی صنعت سے متعلق ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

کانفرنس کا مقصد وینزو کے برآمدی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور چین اور پاکستان کے درمیان گہرائی اور موثر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان چمڑے کے خام مال، مصنوعی چمڑے کے سامان، مشینری اور دیگر متعلقہ مصنوعات سے مالا مال ہے۔ مجھے امید ہے کہ چینی کاروباری افراد ترقی کی صلاحیت کو دیکھ سکتے ہیں اور ہماری چمڑے کے جوتوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد فواد فاروق نے چمڑے کی معیاری مصنوعات متعارف کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ، ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور آٹومیشن کی حوصلہ افزائی جیسی پالیسیاں دے کر چمڑے کی صنعت کی رہنمائی اور مدد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:تھر کی خواتین کو ایک پراجیکٹ کے ذریعے ڈمپر چلانے کی تربیت فراہم کردی گئی

چین کی جانب سے WCPIT کے نائب صدر Zhu Qianji نے کہا کہ یہ کانفرنس چمڑے کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم اور نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔

Related Posts