ہانگ کانگ کی کمپنی کاپاکستان میں 240ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan hong kong
ہانگ کانگ کی کمپنی کاپاکستان میں 240ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری کااعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ہانگ کانگ کی پورٹ آپریٹنگ کمپنی ہچی سن کے وفد نے ملاقات کی جس میں ہانگ کانگ کی کمپنی نے پاکستان میں240 ملین ڈالرسرمایہ کاری کااعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ہانگ کانگ پورٹ آپریٹنگ کمپنی ہچی سن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیربحری امور علی زیدی، مشیر تجارت رزاق دؤاد ، معاون خصوصی زلفی بخاری، سفیر برائےبیرونی سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی شریک تھے

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کراچی پورٹ پر ٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کے لیے 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق نئی سرمایہ کاری سے 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کو ایک ارب ڈالر تک لے جائے گی۔

ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کےوفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سہولت کاری کاعزم ظاہر کیا ہے، کمپنی کراچی پورٹ کوایشیاکی تجارت کامرکزبنانےمیں سہولت فراہم کرےگی اور بندرگاہ پر ٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے سرمایہ کاری اور ملکی معاشی خوشحالی کے عزم کا خیر مقدم کیا اور وفد کو سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانیوں کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،عمران خان نے کہا کہ معاشی نمو اور روزگار کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاروں کو مدد فراہم کریں گے۔

اس موقع پر علی جہانگیر صدیقی کاکہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر اضافی کنٹینر ٹرمینل کی ضرورت ہے جب کہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں قومی خزانے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ دونوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

Related Posts