چینی شہری سیاحتی مقام سمجھ کر کراچی کی کٹی پہاڑی کی سیر کرنے پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CHINESE citizen LANDED AT KARACHI KATI PAHARI

کراچی: چینی شہری شہر قائد میں ماضی میں سیاسی کشیدگی اور منشیات کے حوالے سے مشہور کٹی پہاڑی کو سیاحتی مقام سمجھ کر تفریح کیلئے پہنچ گیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس حرکت میں آگئی اور چینی شہری کوتلاش کرکے ہوٹل پہنچادیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ چینی شہری کراچی پہنچنے کے فوراً بعد وہاں کیسے پہنچا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سینٹرل کاکہنا ہے کہ چینی شہری کاروباری ویزے پر پاکستان آیا ہے اور ممکن ہے کہ سیاحتی مقام سمجھ کر کٹی پہاڑی پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت 11ڈگری تک گرگیا

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پیرآباد تھانے کو ایک چینی شہری کے سامان کے ساتھ علاقے میں گھومنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ایک پولیس ٹیم کٹی پہاڑی پہنچی اور چینی شخص کو ڈھونڈھ کرہوٹل پہنچادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بدامنی کے دنوں میں کٹی پہاڑی کو منشیات او اسلحہ کے حوالے سے انتہائی خطرناک علاقہ سمجھا جاتا تھا تاہم شہر میں امن بحال ہونے کے بعد کٹی پہاڑی پر بھی امن قائم ہوچکا ہے۔

Related Posts