اسلام آباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، چینی شہری گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے کیسز، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ
خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے کیسز، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں چینی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 سالہ طالبہ کا مقدمے کے متن میں کہنا ہے کہ میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم میں چینی کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی۔ تنخواہ 15ہزار ماہانہ ہے۔ کمپنی مالک کیمنگ زینگ گوانگونگ نے میرے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کالج میں استاد کی طالبہ کے ہمراہ نازیبا ویڈیو وائرل

مقدمے کے متن میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے شروع سے ہی مجھے ہراساں کرنا شروع کردیا اور جنوری میں پہلی بار میرے ساتھ زیادتی کی۔ میں خوفزدہ ہوگئی اور پھر ملزم نے متعدد بار مجھے ڈرا دھمکا کر زیادتی کی جس سے میں حاملہ ہوگئی۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ میں نے ڈر کی وجہ سے گھر پر ذکر نہیں کیا تاہم میری بڑی بہن نے میری صحت کو دیکھتے ہوئے 14ستمبر کو میرا میڈیکل کرایا جس میں میرے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ درج کرانے اپنی بہن کے ہمراہ آئی ہوں، انصاف فراہم کیا جائے۔

متاثرہ لڑکی نے حکامِ بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرالیا گیا جبکہ ملزم کا ڈی این اے سیمپل بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ 

Related Posts