چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنیکی منظوری دیدی، اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی بینک نے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے لکھا کہ یہ قرض پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کو واپس کیا تھا۔

وزیرخزانہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ قرض کی رقم چین سے پاکستان کو تین اقساط میں ملے گی جبکہ قرض کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے لگی

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ہمیں بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک نہ لائیں، اور عمران خان کی حکومت کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، یہ خود ہی منہ کے بل گر جائے گا، لیکن ہمیں پتہ تھا کہ عمران خان کے ساتھ یہ ملک بھی گر جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ ریاست کو بچانا ہے یا سیاست کو، ہمیں لگتا تھا کہ عمران خان پاکستان کو ڈبو دے گا۔

قبل ازیں وزیرخزانہ نے پاکستان کو چین کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز مل جانے کی تصدیق کی تھی، چین سے قرض ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے تھے ۔

Related Posts