اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے تائیوان کے معاملے پر کھل کر حمایت کرنے پر اپنے پاکستانی ہم منصب معین الحق کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کا کہنا تھا کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے اور تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
فنڈز کا سیاسی استعمال، برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں پر تحقیقات
چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان دو چین، ایک چین ایک تائیوان یا آزاد تائیوان بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے جس پر پاکستان میں ان کے چینی ہم منصب نونگ رونگ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کے محترم سفیر معین الحق کے تبصرے پر ان کا شکر گزار ہوں۔ چین بحران سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سفارتی کاوشیں سرانجام دے چکا ہے۔
Appreciate Ambassador H.E. Mr. Moin ul Haque @PakAmbChina for his remarks. The Chinese side has made maximum diplomatic efforts to avoid crisis. Nonetheless, we will never allow any damage to China's core interests and national rejuvenation. https://t.co/ieqMiWuyMx
— Nong Rong (@AmbNong) August 7, 2022