بلاول بھٹو زرداری کا خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto chinese
bilawal bhutto chinese

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں۔

کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے چینی سفیر یاؤجِنگ کی زرداری ہاؤس پہنچے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یاؤجِنگ کو چینی صدر شی جن پنگ کے لئے خط حوالے کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر کے درمیان ووہان میں پاکستانی طلبہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ نے اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل مشکلات پر بات کی۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں، سی پیک نے صدر آصف زرداری کی وجہ سے حقیقت کا روپ دھارا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان و ایران کے مابین الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کے حوالے سے فکرمند ہوں، چین ایک مشکل وقت سے گزررہا ہے، ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ چین کی حکومت کرونا وائرس کا منظم منصوبہ بندی اور جرات سے سامنا کررہی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ نے مثبت خیالات پر اظہار تشکر کیا ۔

Related Posts