چین کا فوری انصاف، نومبر میں ہونیوالے جرائم کے مرتکب دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی گارڈین

چین میں گھناؤنے جرائم کے مرتکب دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پیر کے دن ایک ایسے شخص کو سزائے موت دی گئی ہے جس نے نومبر میں کھیل کے میدان میں اپنی کار شہریوں پر چڑھا دی تھی۔

اس واقعے میں 35 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے جسے گزشتہ 10 برسوں میں چین میں کسی واقعے میں اتنی ہلاکتوں کا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

شادی کی تصدیق، کبری خان کب پیا گھر سدھاریں گی؟

قاتل ایک 62 سالہ شخص فان ویکیو تھا جس نے اپنی طلاق پر شراب کے نشے میں کار چلائی اور درجنوں افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

اسی طرح ایک اور ملزم کو بھی پھانسی دے دی گئی جس نے نومبر میں ہی کالج کیمپس میں چاقو کے وار سے 8 افراد کی جان لی تھی۔

21 سالہ سو جیاجین اسی کالج میں گریجویشن کا طالب علم تھا اور فیل ہونے، سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرپانے اور انٹرن شپ معاوضے سے خوش نہ ہونے پر حملہ کیا تھا۔

Related Posts