چین کی دوسرے روز بھی تائیوان کے ارد گرد مشقیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کی دوسرے روز بھی تائیوان کے ارد گرد مشقیں
چین کی دوسرے روز بھی تائیوان کے ارد گرد مشقیں

تائی پے:تائیوان کی وزارتِ دفاع کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی تائیوان کے ارد گرد مشقیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ دفاع نے بتایاکہ تائیوان کے ارد گرد 9 جنگی جہاز اور 58 طیارے دیکھے گئے، چین کی راکٹ فورس کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

چین نے آبنائے تائیوان میں گزشتہ روز سے 3 روزہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔اس معاملے پر تائیوان میں امریکی سفارت خانے نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ خطے میں امن یقینی بنانے کے لیے کافی وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:پوری مسجد اقصیٰ صرف اور صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، او آئی سی

بیان میں مزید کہا گیا کہ بیجنگ کی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، چین کے ساتھ رابطے کے چینلز کھلے ہوئے ہیں، تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

Related Posts