چین ہمیشہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا،یاؤ جِنگ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China will always remain close friend of Pakistan: Envoy

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری نیک خواہشات پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ بحیثیت قوم پاکستان تمام تر مشکلات اور پریشانیوں پر قابو پانے کے لچک اور طاقت کا حامل ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کورونا سمیت تمام چیلنجوں پر قابو پانے کے بعد آخر کار پاکستان ایک مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھرے گا۔

چینی سفیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور اداروں کی کاوشوں سے ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کا یوم آزادی پرقائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی انفرادی کامیابی نہیں ہے بلکہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی اجتماعی کاوشوں سے حاصل کی گئی ہے۔

Related Posts