چین نے کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت دینے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت دینے کا اعلان کردیا
چین نے کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت دینے کا اعلان کردیا

بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین نے کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ کورونا جیسے موذی مرض کا شکار عوام بیماری سے نجات حاصل کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین سے شروع ہو کر دنیا بھر کے کم و بیش 190 ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب تک 9 کروڑ سے زائد افراد کو اپنا شکار کیا جبکہ 19 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

چین کے بعد برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آئی جس پر آسٹریلیا میں ہائی الرٹ کردیا گیا، چین میں بیجنگ کے 2 نزدیکی شہروں میں پابندیوں کے اطلاق میں سختی کی گئی ہے۔ چین کورونا کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے۔

کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے چینی حکومت نے ملک کے متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھی ہے، عوام کو کورونا کی ویکسین مفت دی جائے گی، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 2 ہزار 416 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 644 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 899 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 46 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 5 لاکھ 2 ہزار 416 افراد متاثر، 10 ہزار 644 جاں بحق

Related Posts