سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پر چین کا اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پر چین کا اظہارِ تشکر
سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پر چین کا اظہارِ تشکر

بیجنگ: چین نے پاکستانی سینیٹ میں کورونا وائرس کے خلاف ہمسایہ ملک سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد منظور ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو برادر ملک قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے قرارداد کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان چینی دفترِ خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے۔ پاکستان کے سینیٹ نے چین کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مکمل یکجہتی اور تعاون کی قرارداد منظور کی ہے۔

چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کے حق میں سینیٹ میں قرارداد کو سینیٹر مشاہد حسین نے اسپانسر کیا، پاکستانی سینیٹ وہ پہلا پارلیمان ہے جس نے چین کے ساتھ تعاون کا عندیہ دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومتِ پاکستان چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے لیے حرکت میں آ گئی، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی۔

چینی سفیر سے ملاقات کے دوران چین میں موجود پاکستانیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے گزشتہ روز  اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت چین میں پھنسے طلباء کیلئے حرکت میں آ گئی

Related Posts