اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چین نے بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت کو لداخ میں سبق سکھا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ مہم جوئی کو ایک بڑا جھٹکا لگا جب چین نے لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارتی مہم جوئی کا سختی سے نوٹس لیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ چین نے بھارت کو ایل اے سی کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ لداخ میں بھارتی فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چین نے 20 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
India's fascist adventurism suffers a major blow as China responds to Indian violations across Line of Actual Control (LAC) between China and Indian occupied Ladakh. 20 Indian soldiers killed in the clash.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے۔
بھارتی فوج کاگزشتہ روز کہنا تھا کہ لداخ کی وادی گالان میں ہمالیہ کے سرحدی محاذ کے دونوں اطراف میں جانی نقصان ہوا جبکہ چین نے ان خبروں کی تردید کی۔
مزید پڑھیں: لداخ میں چینی فوج نے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ماردیئے