بیجنگ: چین کی عدالت نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ کو 13 سال، 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو رشوت خوری کے الزام میں قید کی سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت کے مطابق مینگ ہونگ پر کرپشن اورعہدے کے ناجائزاستعمال کاالزام ثابت ہوگیا۔ مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔
وہ چین میں پبلک سکیورٹی کینائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔مینگ ہونگ وائی 2018 میں فرانس سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ وہ 23 ستمبر کو فرانس میں اپنے ہیڈ آفس سے چین روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔
کئی روز بعد چین نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بعض معاملات پر بازپرس کے لیے انہیں روکا گیا ہے۔ پھر مینگ ہونگ وائی نے چین سے ہی اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا تھا جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو ہزار ارب پتی دنیا کی 60 فی صد آبادی سے زیادہ دولت مند ،عالمی تنظیم آکسفیم