نئی دہلی : چین نے لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپ میں پکڑے گئے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا، واقعہ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
پیر کی شب بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران چینی فوج سے جھڑپ کے دوران کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چینی فوج نے 10 بھارتی فوجیوں کو زندہ پکڑلیا تھا۔
چین اور بھارت کی فوج کے درمیان تناؤ کم کرنےکیلئے دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے درمیان ملاقات کے بعد بھارتی فوجیوں کی رہائی عمل میں آئی۔
اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 20 ہندوستانی فوجیوں میں سے بیشتر کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی گئیں جبکہ ہندوستانی فوج نے بتایا کہ 18 شدید زخمیوں کا علاج کرایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت فلم بناکر چین سے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے گا