چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا،شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا،شیخ رشید احمد
چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا،شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا،الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم پائے گا، الیکشن میں ہی ملک کی بقاء ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ صدر نے تو انتخابات کی 30 اپریل کی تاریخ دے دی تاہم پی ڈی ایم کی مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

دیکھنا یہ ہے کہ اب 30 اپریل کو الیکشن ہوتے ہیں یا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کیا ہے پھر بھی حکمران سامراج کیغلام بنے ہوئے ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں ہے، سیاستدان وڈیو آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلیک میلنگ ناکام، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑنے پر آگئے۔شیری رحمان

شیخ رشید نے کہا کہ 90 روزہ نگران وزیراعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا ہے، غریب حاجیوں کیلئے بھی خزانہ خالی ہے اب ڈالر والے حج کر سکیں گے۔

Related Posts