چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارت کے منصوبے کی مخالفت کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارت کے منصوبے کی مخالفت کردی
چین نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارت کے منصوبے کی مخالفت کردی

بیجنگ: چین نے جمعرات کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں G-20 اجلاس کے انعقاد کے بھارتی منصوبے کی مخالفت کی اور گروپ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی بحالی پر توجہ مرکوز کریں اور متعلقہ معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی باقاعدہ بریفنگ کے دوران کشمیر کے متنازعہ علاقے میں G-20 اجلاس منعقد کرنے کی بھارتی کوشش سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میراثی مسئلہ ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ متعلقہ فریقوں کو یکطرفہ اقدام سے صورتحال کو پیچیدہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

پاکستان پہلے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں G-20 اجلاس منعقد کرنے کی بھارت کی کوشش کو یکسر مسترد کر چکا ہے اور اس بات کا اعادہ کر چکا ہے کہ یہ خطہ بھارت کے زبردستی اور غیر قانونی قبضے میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے اور مشترکہ طور پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے اور مشترکہ طور پر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ G-20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک اہم فورم ہے اور متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی بحالی پر توجہ دیں اور متعلقہ مسئلے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں تاکہ عالمی اقتصادی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) جو کہ خطے میں تعمیر کی گئی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں G20 اجلاسوں کے انعقاد سے بالکل مختلف ہے۔

مزید پڑھیں:چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ ”چین نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے اور معاش کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے منصوبے شروع کیے ہیں۔”

Related Posts