چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کو ایک بار پھر بڑی مالی رعایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، فوٹو ڈان

چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی گہری دوستی کے تقاضوں کا حق ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو مالی حوالے سے بڑی رعایت دے دی ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

وزارتِ خزانہ نے مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ۔ دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت چوبیس مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔ اعلامیے کے مطابق چین کے فیصلے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts