چین غربت کے خاتمے میں ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China is role model for developing countries in poverty alleviation: PM

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے لیے غذائی تحفظ اور بہتر غذائیت کو بڑے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

بیجنگ میں منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا نے معاشی بدحالی پیدا کی ہے اور عالمی ترقی کو سست کیا ہے اور 20 سالوں میں پہلی بار انتہائی غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں طالبان کی حکومت کا اعلان آج بعد نماز جمعہ متوقع

وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی جدید ، سستی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پہلے دو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی طرف ہماری پیش رفت کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کو ترقی پذیر ممالک کے لیے غربت کے خاتمے کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار ترقی نے گزشتہ چار دہائیوں میں 800 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں چین کا قائدانہ کردار بھی قابل تعریف ہے۔

Related Posts