چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائےگا۔

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنےکی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کیا ہوا ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ چین کی جانب سےمشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا۔ چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

Related Posts