جاپان کے بعد چین کاریں ایکسپورٹ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
سال 2021 میں چین نے کاریں برآمد کرنے میں امریکا اور جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑدیا تھا اور 2022 میں جرمنی سے بھی آگے نکل گیا تھا۔
حال ہی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران چین نے دنیا بھر کو تقریباً 10 لاکھ کاریں برآمد کیں جو گزشتہ سہ ماہی سے 71 فیصد زیادہ ہے جبکہ برآمد کی گئی گاڑیوں میں بڑا حصہ نیو انرجی وہیکلز کا ہے۔ اس طرح چین کاریں برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
لاہور، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا کرایوں میں من مانا اضافہ، شہری سراپا احتجاج
دوسری جانب بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کی جانب سے 2023 کے وسط تک آبادی کا ممکنہ ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا میں تخمینہ لگایا گیا کہ مطابق بھارت کی آبادی 1.428 ارب ہوگئی ہے۔
اس کے مقابلے میں چین کی آبادی اس وقت 1.425 ہے، یعنی بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب چین کی جگہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنا ہے۔