گوادر خود کش حملے کا مقدمہ درج، چین کا پاکستان سے مؤثر عملی اقدامات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: گوادر میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس سے جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہو گئی اور ایک شہری زخمی ہوا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چین نے پاکستان سے مؤثر عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدامِ قتل، دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

چینی سفارت خانے نے گوادر میں 20 اگست کے روز دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور متعلقہ محکموں سے مؤثر سیکیورٹی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ چین کے مطابق گوادر ایکسپریس وے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ ہوا۔

سفارت خانے کے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چین دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی ہے۔ پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد  اور مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔

بیان میں چینی سفارت خانے نے پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سیکیورٹی تعاون کا طریقہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور اپ گریڈ کیا جائے تاکہ آئندہ پاکستان میں چینی باشندوں پر دہشت گردوں کے حملوں سمیت دیگر ناپسندیدہ واقعات پیش نہ آئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی باشندوں کے قافلے پر خودکش دھماکہ کیا گیا، جس کے باعث ایک چینی شہری زخمی جبکہ 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ شام کو چینی باشندوں کے قافلے کو پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں لے جایا جارہا تھا، اسی دوران تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ایسٹ بے ایکسپریس وے پر واقع فشرمین کالونی میں کوسٹل روڈ پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: گوادر، چینی باشندوں کے قافلے پر خودکش دھماکا، ایک چینی شہری زخمی

Related Posts