چین کا سیلاب زدگان کیلئے 50 کروڑ یوآن کی اضافی امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدرشی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق چین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 50 کروڑ یوآن کے اضافی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف اور شی جن پنگ میں کشمیر و افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، اور اتفاق ہوا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی سلامتی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔

دونوں رہنماؤں کے مابین اتفاق ہوا کہ سی پیک کی افغانستان تک توسیع سے علاقائی رابطوں کو تقویت ملے گی۔ چینی صدر نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ شہباز شریف چینی صدر کے انتخاب کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، اور ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیشرفت متوقع ہے۔ دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کے دورہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے

Related Posts