تائیوان کی آزادی کا خواب دیکھنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں،چینی وزارت دفاع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تائیوان کی آزادی کا خواب دیکھنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں،چینی وزارت دفاع
تائیوان کی آزادی کا خواب دیکھنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں،چینی وزارت دفاع

بیجنگ: چینی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے تائیوان کی جانب سے آزادی کے اعلان کا مطلب جنگ ہو گا۔ 

چینی وزارت دفاع کی جانب سے اس قسم کا بیان فوجی تیاریوں میں اضافے اور تائیوان جزیرے کے قریب جنگی جہازوں کی پروازوں کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے تائیوان کی مکمل حمایت کے عزم کے اعادے کے بعد بھی سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ قوتیں جو تائیوان کی آزادی کی کوشش کر رہی ہیں وہ دراصل آگ سے کھیل رہی ہیں اور وہ اس میں جل جائیں گی، تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک الگ ریاست کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکا

Related Posts