چین اور روس کا باہمی تجارت ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماسکو: چین اور روس نے باہمی تجارت ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین اور روس نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ باہمی تجارت اب ڈالر میں نہیں کریں گے جبکہ دونوں ممالک نے اپنی 70 فیصد باہمی تجارت کو مقامی کرنسی میں منتقل کردیا۔

روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف کے مطابق چین کے ساتھ باہمی تجارت کو یوآن اور روبل پر منتقل کردیا گیا ہے جس کا حجم 70 فیصد ہے اور اب چین کے ساتھ مقامی کرنسی میں ہی تجارت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کاریں ایکسپورٹ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

انہوں نے کہا کہ تجارتی تصفیے کے لیے یوآن اور روبل کا استعمال روس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے ہی فائدہ مند اور قابل اعتماد ہے۔

روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک نے بھی مقامی کرنسی میں تجارت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts