وسطی چینی صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ نے جلد ہی نزدیکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، زیر زمین فلور پر انٹرنیٹ کیفے بنا ہوا تھا۔آگ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی سہ پہر ژینیو شہر میں دکانوں کے تہہ خانے میں لگی۔
واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے درجنوں اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔صدر شی جن پنگ نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وسطی ہینان صوبے میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔