چلی کا فوجی طیارہ 38 مسافروں سمیت انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chilean plane
چلی کا فوجی طیارہ 38 مسافروں سمیت انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا

سانتیاگو: جنوبی امریکی ملک چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹیکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلین ایئر فورس نے بتایا کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹکا بیس کیلئے اڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے جن میں 35 فوجی شامل ہیں۔

دوران پرواز طیارے سے تقریبا سوا گھنٹے تک رابطہ رہا ہے اور ابھی اس نے منزل تک پہنچنے کیلئے آدھا راستہ طے کیا تھا کہ انٹارکٹیکا پر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کی تلاش کیلئے امدادی ٹیم روانہ کی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ سرچ آپریشن میں ایک بحری جہاز بھی حصہ لے رہا ہے۔

طیارے پر سوار افراد میں ائر فورس کے 32 اہلکار، 3 اذرمی، ایک سائنس دان اور 2 مسافر شامل ہیں جن کا تعلق ایک کمپنی سے تھا۔ یہ لوگ انٹارکٹکا میں واقع چلی کے ایک فوجی اڈے میں سہولیات کی دیکھ بھال کیلئے جارہے تھے۔

Related Posts