بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، سعید غنی
بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، سعید غنی

کراچی:وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ میں تعلیمی شعبے میں جاری فارن فنڈڈ پروجیکٹس پرگفتگو کی گئی۔

اس دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ ان پروجیکٹس میں زیادہ تر اسکولز کو اپ گریڈ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ بچوں کے پرائمری تعلیم چھوڑنے کا عمل روکا جاسکے۔

اساتذہ کی ٹریننگ جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔سعید غنی نے کہا کہ ہم تمام اسکولز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں، ہمیں مزید چیزیں ڈیجیٹلائز کرنی ہیں تاکہ حقیقی صورتحال ایک کلک پر ہو۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا

Related Posts