سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 30برسوں میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں 894بچوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے یکم جنوری 1989ء سے اب تک 95469شہریوں کو شہید کیا ہے جن میں 894بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ان شہریوں کے قتل سے ایک لاکھ 7ہزار780بچے یتیم ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گن کی فائرنگ سے سکول جانے والے بچوں اوربچیوں سمیت ہزاروں افراد کو زخمی بھی کردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں حقوقِ اطفال: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے