صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ میں بھی سردیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سردیوں کے حوالے سے صوبے میں تعلیمی ادارے کب سے بند ہوں گے، محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹی فکیشن میں بتا دیا۔
خواتین رقص کرتی ہیں، نوجوان لومڑی بھگاتے ہیں، کافرستان کا ایک نہایت دلچسپ تہوار
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔