لاک ڈاؤن میں نئی تفریح، قربانی کے جانور بچوں کے چہروں پر خوشیاں لے آئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Children happy with Eid-ul-Adha animals

راولپنڈی :کورونا وائرس  کے دوران چار مہینوں سے گھروں تک محدود رہنے والے بچے قربانی کے جانوروں کے ساتھ خوب تفریق کر رہے ہیں ،گلی محلوں بازاروں اور مارکیٹوں میں بچے اپنے اپنے قربانی کے جانوروں کو خوبصورت بناتے نظر آتے ہیں ۔

قربانی کے جانوروں کے ساتھ بچوں کی مصروفیت دیکھ کر والدین بھی خوش ہیں ،کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے دیگر معاملات کو متاثر کیا وہیں گھروں میں موجود بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت بھی اثر انداز ہوئی۔

بچوں کو کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں سے بچانے کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑا ، پارک سیرگاہیں اور تفریح کے دیگر تمام دروازے بند کرکے بچوں کو گھروں تک محدود رکھا گیا ،عید قرباں قریب آتے ہی چار ماہ سے گھروں تک محدود رہنے والے بچوں کو تفریح کے مواقع میسر آنے لگے ہیں ۔

قربانی کے جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلے میں بھی مقابلے بھی کرائے جا رہے ہیں سب بچے اس کوشش میں لگے ہیں کہ ان کا بکرا دوسرے سے زیادہ خوبصورت نظر آئے اس لیے بچے اپنے اپنے بکرے بچھڑے یا بیل کو خوب سجا کر لاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس کی کو شش سے گمشدہ بچہ اپنے گھر واپس پہنچ گیا

پاؤں میں گھنگرو پہناتے ہیں، چہرے اور گردن میں رنگ برنگی پھولدار مالا پہناتے ہیں ،اسکول پارک فوڈ اسٹال سب کچھ بند تھا ایسے میں بچوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے والدین موبائل فون بچوں کے حوالے کر دیتے تھے لیکن جس دن سے بکرا گھر میں لائے بچے خوف خوب مصروف ہو چکے ہیں۔

Related Posts