باپ نے جسے 10 لاکھ قرض دیا، اسی کے ہاتھوں 5 سالہ بیٹی قتل، لاش جنگل سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی قتل
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں باپ نے اپنے جس دوست کو 10 لاکھ روپے قرض دیا تھا، اسی ملزم  نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کردیا جس کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں ملزم کاش نے 10 اگست کو 5سالہ فجر کو اغوا کرنے کے کچھ ہی دیر بعد قتل کردیا، ملزم نے بچی کی لاش جنگل میں پھینک کر مقتولہ کے باپ کو کال کی اور تاوان کا تقاضا کرتا رہا۔

خود کو 5 سالہ بچی فجر کے والد کا دوست کہنے والا شخص باپ کے ساتھ مل کر بیٹی کو تلاش بھی کرتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے فون نمبر اور سم کی مدد لی گئی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کی گئی۔

بچی کے جسم کی باقیات گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرکے فارنزک کیلئے روانہ کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف بچی کے والد راشد کا دوست اور پڑوسی ہے جو قتل کے بعد تاوان کا تقاضا کرتارہا، حالانکہ اس نے بچی کی لاش پہلے ہی پھینک دی تھی۔

ملزم کاشف نے اس سے قبل جاں بحق ہونے والی فجر کے والد سے کاروبار کی غرض سے 10 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، پولیس نے کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم کاشف تک پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts