پنجاب حکومت کابڑافیصلہ، چیف سیکریٹری نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوروکریسی میں تبدیلیاں،چیف سیکریٹری پنجاب نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی
بیوروکریسی میں تبدیلیاں،چیف سیکریٹری پنجاب نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیرو کریسی میں بڑے پیمانے پر ترقی و تقرری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کے فیصلے کے تحت 21 کم  گریڈ کے حامل افسران گریڈ 19 پر پروموٹ ہو گئے۔ ایڈیشنل سیکریٹری فنانس نادیہ ثاقب اور ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر سعدیہ تحریم گریڈ 19 کی افسر بن گئیں۔

ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر عدیہ تحریک کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری تعینات کردی گئیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیلہ عرفان کو بھی گریڈ 19 میں ترقی مل گئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری فنانس نعمان یوسف اور ڈی سی چنیوٹ بھی 19گریڈ کے افسران بن گئے۔

ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ وزیرِ اعلیٰ فروا عامر اور ایڈیشنل سیکریٹری آئی اینڈ سی ونگ بھی گریڈ 19 میں چلے گئے۔ سیکریٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ سائرہ عمر اور ایڈیشنل سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن آمنہ منیر کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔

محکمۂ انرجی کی ایڈیشنل سیکریٹری لبنیٰ عثمان اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سدرہ یونس، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ سمیرا فاروق اور ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات سمعیہ سلیم ، ایڈیشنل کمشنر کور آرڈینیشنز لاہور امان اللہ کدوائی کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔

پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکریٹری صائمہ علی اور ایڈیشنل سیکریٹری جنگلات عدیلہ حفیظ اور ایڈیشنل سیکریٹری ویلفیئر خضر افضل کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ تقرری کے منتظر ذیشان شبیر کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکریٹری جیل ہوم ڈپارٹمنت تعینات کیا گیا۔

تقرری کے منتظر رضوان قادر کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکریٹری آئی اینڈ سی جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا۔ خاور اعجاز خالق کو 19ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی اور ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس تعینات کیا گیا۔

اسی طرح ڈاکٹر نور العین فاطمہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول تعیناتی دے دی گئی۔ تمام افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے عہدوں کا چارج جلد سنبھالیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی

Related Posts