اپوزیشن جو مرضی کرے، لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Sindh talking to media in Karachi

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹاؤنز اپوزیشن کی تجویز دی گئی ہے، اپوزیشن چاہے جتنے مرضی اتحاد بنائے، ہم لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوکل باڈیز کے نئے قانون میں ٹاؤنز اپوزیشن کی تجویز ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے لوکل باڈیز سے سنبھل نہیں رہے اس لیئے تعلیم اور صحت سندھ حکومت چلائے گی۔

مزید پڑھیں:لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سےمیئرمزیدبااختیاربن سکتاہے،ایڈمنسٹریٹرکراچی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سید ناصر شاہ نے تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لیا، باقی مخالفت اپوزیشن کو کرنی ہے تو بھلے کرے، بھلے وہ اتحاد بنائیں، ہم لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو زبردست ووٹ لیے ہیں، انشا اللہ عام انتخابات میں پنجاب سے نشستیں حاصل کرینگے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے نئے بلدیاتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی آرڈیننس میں صرف اپنے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

Related Posts