کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نادرا کے دفتر میں سیکسیشن سرٹیفکیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ 25 جون تک پورے صوبے میں یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ سہولت شروع ہوجائے گی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے متعلق جنوری 2021 میں بل پاس کیا تھا 28 اپریل کو یہ قانون گزٹ ہوا تھا۔ اور آج 6 ہفتوں کے بعد اس کا افتتاح کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی نادرا بریگیڈیئر طلعت کی خصوصی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب نادرا کے ذریعے پورے صوبے میں یہ سہولت کے کاؤنٹر بنائینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 جون تک پورے صوبے میں یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ سہولت شروع ہوجائے گی، نادرا کا کام بہترین ہے، یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ کا کام بھی بہتر انداز میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : نفرت کی سیاست سے ریاست کا نقصان ہورہا ہے، سردار لطیف کھوسہ